عید پر خواجہ کی درگاہ کا جنتی دروازہ کھلے گا

اجمیر: عیدالفطر کے موقع پر اجمیر میں واقع حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ کا جنتی دروازہ کھولا جائے گا۔ درگاہ کے ایک خادم ایس ایف حسن چشتی نے بتایا کہ عید پر صبح آستانہ شریف کے ساتھ ساتھ جنتی دروازہ بھی کھولا جائے گا۔
سال میں چار بار کھلنے والے جنتی دروازے کو عید کے روز کھول کر دوپہر میں بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا مشہور ہے کہ خواجہ صاحب کی درگاہ میں واقع جنتی دروزاہ سے سات بار نکلنے والے شخص کو جنت نصیب ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ہزاروں لوگ جنتی دروازے کے کھلنے کے انتظار میں طویل قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں۔
عید کے روز عاشقانہ خواجہ کے لئے علی الصباح دروازے کو کھول دیا جائے گا۔یہ دروازہ درگاہ کے مغرب میں واقع ہے جس پر چاندی کا پانی چڑھا ہوا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jannati darwaza opens for eid at ajmer dargah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply