جموں نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس کا ڈبہ پٹری سے اترا

نئی دہلی: ادھر گجرات میں ہندوستان اور جاپا ن احمد نگر تا ممبئی بلٹ ٹرین چلانے کے پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھ رہے تھے وہیں دوسری جانب جموں سے نئی دہلی آرہی راجدھانی ایکسپریس کا آخری ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔ تاہم 12426 راجدھانی ایکسپریس کو پیش آنے والے اس حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر نیرج شرما نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثہ صبح چھ بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 15 پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جموں نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس کا ا?خری ڈبہ (پاور کوچ) پٹری سے اتر گیا۔ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu rajdhanis coach derails at new delhi railway station in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply