ہند پاک کے درمیان مسئلہ جموں و کشمیر کا نہیں بلکہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا ہے:راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جموں و کشمیر کبھی مسئلہ نہیں رہا اور اگر دونوں ممالک کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو وہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستان پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے معاملے میں تحقیقات کے لئے قومی تحقیقاتی ادارے( این آئی اے )کے وفد کو اپنے یہاں آنے کی اجازت نہیں دیتا تو یہ ہندوستان کے ساتھ دغا بازی ہو گی۔
پٹھان کوٹ میں شہر کی معزز شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جب پاکستان کے مشترکہ تحقیقاتی وفدنے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ہندوستان آنے کی تجویز پیش کی تھی تو دونوں ممالک میں یہ باہمی رضامندی ہوئی تھی کہ پاکستانی تفتیش کاروں کے ہندوستان دورے کے بعد ہندوستان سے بھی این آئی اے کا ایک وفد تحقیقات کے لئے پاکستان جائے گا۔
اور وہاں حملہ کے مشتبہ عناصر اسے پوچھ گچھ بھی کرے گا۔تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک این آئی اے کو پڑوسی ملک آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
گر این آئی اے کے پارٹی کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو یہ ہندوستان کے ساتھ دھوکہ ہوگا۔سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان کو این آئی اے کے وفدکو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے کر ثابت کرنا چاہئے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت نہیں کر تا۔اور نہ ہی کر رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس کے حملہ آور پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہوئے تھے اور ہندوستان نے یہ معاملہ بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu and kashmir not an issue between india and pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply