جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی وزیر اعظم سے ملاقات

نئی دہلی: جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست میں امن و قانون کی صورت حال سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔4اپریل کو پی ڈی پی بی جے پی حکومت کا چارج سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم سے پہلی بار ملاقات کے لیے دہلی پہنچنے کے بعد انہوں نے منگل کے روز سے اب تک وزیر مالیات ارون جیٹلی سمیت مختلف کابینی وزیروں سے اپنی ملاقات سے وزیر اعظم کو مطلع کیا۔
محبوبہ نے، جو ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں،گذشتہ سال دونوں پارٹیوں کے درمیان طے ایجنڈے پر عمل آوری کے لیے مرکز سے امداد چاہی۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے ان خبروں کی تردید کی کہ سری نگر میں مقامی و غیر ریاستی طلبا کے درمیان کشیدگی یا دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت وادی میں زیر تعلیم تمام طلبا کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔وہہمارے بچے ہیں اور یہ ہامری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں تحفظ بہم پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہو ہواپس آئیںگے ، کشمیر ان کا گھر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu and kashmir cm mehbooba mufti meets pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply