کلگام (کشمیر) میں دہشت گردوں کا تھانہ پر بم حملہ،دوپولس اہلکار سمیت تین زخمی

سری نگر: کلگام میں دہشت گردوں نے ایک تھانہ پر بم پھینک دیا جس میں دو پولس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔حکام کے مطابق زخمیوں کو ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔کلگام پولس سپرنٹنڈنٹ ہرمیت سنگھ کے مطابق یہ واردات جمعرات کی شام میں ہوئی جس میں دوپولس اہلکار سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے۔ ایک پولس اہلکارکی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اس سے قبل جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے لازی بل چوک میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)اور مقامی پولس کی ایک پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک غیر فوجی زخمی ہو گیا۔دریں اثنا کپواڑہ ضلع کے جمعہ گونڈ میں دہشت گردوں اور ہندوستانی فوجیوں میںجمعہ کی صبح جو تصادم ہوا تھا وہ ابھی تک جاری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jammu and kashmir 3 injured after terrorists hurl grenade at police station in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply