اسرائیل کے صدر رووین ریولن کی آمدکے خلاف جمعیتہ علمائے ہند کا احتجاجی مارچ جمعہ کو

نئی دہلی: جمیعةعلمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ اسرائیل کے صدر رووین ریولن کی ہندستان آمد اورہندوستان کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی کے خلاف جمعیتہ علمائے ہند دیگر ملی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ دہلی کے جنتر منتر پر 18نومبربعد نماز جمعہ عوامی احتجاج کرے گی۔
مولانا مدنی نے کہا کہ” ملک کے انصاف پسند افراد مرکزی سرکار کے بدلتے رویے سے ناراض ہیں“۔ملک کی قومی اور بین الاقوامی تنظیمیں اور سو بااثر شخصیات جن کی اکثریت برادران وطن پر مشتمل ہے ، اپنا احتجاجی بیان جاری کرچکی ہیں۔ مگر اس سے بے پروا ہو کر ہماری سرکار ایک ایسی طاقت سے اپنے تعلقات میں اضافے پر مصر ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیل کی شبیہ مبینہ طور پرغاصب اور ظالم حکومت کی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ68 برسوں میں کبھی اپنے ظلم پر شرمندہ نہیں ہوئی ، بلکہ حال میں اس نے اذان پر پابندی لگا کر اپنے اسلام مخالف کردار کو مزید ظاہر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ فلسطینی کاز کی حمایت کرتا رہا ہے اور فلسطین کے ساتھ ہمارے ملک کی قدیم دوستی رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ عرصہ دراز تک اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے تھے۔
انھوں نے اس جانب توجہ دلائی کہ شرکت کرنے والے افراد نماز جمعہ مسجد عبدالنبی صدر دفتر جمیعةعلمائے ہند۔آئی ٹی او میں ادا کرنے کی کوشش کریں ، نماز کے فورا بعدوہاں سے جنتر منتر کا رخ کیا جائے گا۔ تاہم لوگ دوسرے طریقے سے بھی جنتر منتر پہنچ سکتے ہیں۔ مولانا مدنی نے جمیعةعلمائے ہندکے کارکنان کو خاص طور سے تلقین کی کہ وہ اس کی تیاری میں فوری طور سے لگ جائیں اور وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jamiat ulema e hind to protest against israel presidents visit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply