خواجہ کے شہر اجمیر میں جمعیت علمائے ہند کا قومی اجلاس شروع

اجمیر:جمعیت علمائے ہند کا 33 واں قومی اجلاس آج اجمیر میں مجلس عاملہ کی میٹنگ کے ساتھ شروع ہوگیا۔ اجلاس میں قومی سطح پر تمام مسلم طبقات کے لوگو ں سے متحد ہو ایک میزپر بیٹھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
جمعیت کے ریاستی جنرل سکریٹری عبد الواحدنے بتایا کہ کانفرنس میں مرکزی حکومت کے طلاق ثلاثہ اور یکساں سول کوڈ جیسے ممکنہ آئینی تبدیلی کے سنگین مسائل پر غور و فکرکے ساتھ بحث ہوگی۔ کانفرنس میں مسلم ریزرویشن، فرقہ وارانہ تشدد، پسماندگی، تعلیمی ترقی اور دیگر موضوعات پر بھی بحث کی جائے گی۔
جمعیت علمائے ہند نے ملک بھر کی مسلم تنظیموں اور رہنماؤں کے علاوہ ہندو، بدھ مت، عیسائی، آریہ اور دیگر طبقات کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوامی اگنی ویش بھی اس کانفرنس میں شرکت کرنے آ سکتے ہیں۔
تین روزہ کانفرنس دو سیشن میں طے کیا گیا ہے جس میں کل مشاعرہ بھی ہوگا اور 13 نومبر کو عوامی کانفرنس ہوگی،جس میں کوئی چالیس سے پچاس ہزار مسلمانوں اور مذہبی رہنماؤں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jamiat ulama e hinds 33rd mega gathering in ajmer start in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply