جامعہ ملیہ اسلامیہ ترقی کی راہ پر گامزن: وائس چانسلرکا سعودی ریڈیو کو خصوصی انٹرویو

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے جامعہ کی ترقی، عالمی امن اور ملک کی خوشحالی کے حوالے سے سعودی ریڈیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس میں نئے نئے شعبے کھولے جارہے ہیں اور وہ اسلاف کے خوابوں پر کھرا اتر رہی ہے۔
شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سینئر اسسٹنٹ پروفیسر جنیدحارث نے وائس چانسلر کے حوالے سے بتایا کہ پرفوفیسر طلعت نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ جامعہ میں اس وقت نہ صرف تعلیم پر توجہ دی جارہی ہے بلکہ کیریر گائڈنس اور سول سروسز کی تیاری کیلئے طلبہ کو مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک سو سے زائد طلبہ سول سروس میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے علاو ہ جامعہ میں فاصلاتی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ دورافتادہ علاقوں کے باشندے تعلیم سے محروم نہ رہ جائیں۔
انہوں نے کہاکہ جامعہ کے وائس چانسلر نے کہاکہ وہ جامعہ میں نئے نئے شعبے کھولنا اور تعلیمی سرگرمی پیدا کرنے کے لئے ورکشاپ، تعلیمی پروگرام اور کنونشن کے ذریعہ طلبہ میں تعلیم کے تئیں نئی روح پھونکنا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں تمام لوگوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ جامعہ قوم کی ایک امانت ہے لہٰذا اس کا تحفظ ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر حج کا فریضہ انجام دیا۔ اس موقع پر جہاں وائس چانسلر نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔
وہیں امام حرم فیصل الغزاوی اور سعودی عرب کے وزیر حج سے بھی ملاقات کی اور ملک کے حالات اور خصوصاً جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمی سے آگاہ کیا۔ مسٹرحارث نے مزید کہا کہ وائس چانسلر نے سعودی عرب کے حج انتظامات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے انتظامات کرنا کوئی آسام کام نہیں ہے اور جس طرح سعودی حکومت اسلامی جذبے سے سرشار ہوکرحجاج کی خدمت کرتی ہے وہ لائق صد ستائش ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jamia millia islamia university vice chancellor talat ahmad interview in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply