جامعہ ملیہ اسلامیہ میں توسیعی منصوبہ میں میڈیکل کالج کا قیام سر فہرست

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا ہے کہ جامعہ میں میڈیکل کالج کا قیام ، نئے شعبے کھولنا، چھوٹے شعبے کی توسیع اور معیاری تعلیم ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں جامعہ کی زمین پر غیر قانونی طور پر مکان تعمیر کر کے رہنے والے افراد سے جامعہ کی زمین خالی کرانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے زمین کی کمی اور اس سے ہونے و الی دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جامعہ کو نئے نئے شعبے کھولنے،چھوٹے شعبے کی توسیع اور دوسرے سنٹر کھولنے میں مدد ملے گی جس سے نہ صرف جامعہ کے نواح میں رہائش پذیر بلکہ ملک کے دیگر حصوں کے طلبہ کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔ جامعہ کی اراضی کو قا بضین سے خالی کرانے سے متعلق سوال کے جواب میں وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ ابھی حال ہی میں بٹلہ ہاVس بس اسٹینڈ کے پاس جامعہ کی ایک بڑی زمین خالی کرائی گئی ہے۔
اس پر فیصلہ 2006میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا تھا لیکن خالی نہیں کرایا جاسکا تھا۔ ہم نے اس سلسلے میں کوشش کی اور پھر سے سپریم کورٹ سے آرڈر نکلوایا اور انتظامیہ پر دباV ڈال کراس زمین کو خالی کرایا گیا۔ اس کو خالی کرانے میں تین دن لگے۔ اس دوران ہمیں پولیس نے کافی مدد کی اور لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ صاحب کا بھی ہمیں تعاون حاصل رہا۔
انہوں نے کہاکہ ایسی کئی زمینیں ہیں جسے خالی کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ جامعہ کے پاس جگہ کی قلت ہے جس کی وجہ سے بہت سے شعبے شروع نہیں کرائے جاسکے ہیں۔ اس زمین کے ملنے سے جہاں این سی سی اور این ایس ایس کے بچوں کو ماک ڈرل کرنے کا موقع ملے گا وہیں اس زمین کا استعمال بہت سے نئے شعبے کھولنے میں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جامعہ میں نیا شعبہ سنسکرت اور ڈایزاسٹر منیجمنٹ کا کھولا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن اور انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہمیں نئے نئے شعبے دیں اور اس شعبے کی توسیع کی درخواست کی گئی جو شعبے چھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ کا و یژن ہے کہ آئندہ برسوں میں میڈیکل کالج کھولیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jamia millia islamia to soon set up medical college in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply