جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یوم ہندی منایا گیا

نئی دہلی: (یو این آئی)آج جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسلامیہ میں ہندی دیوس منایا گیا، جس میں مشہور مورخ محترمہ پدما سچدیو نے انگریزی کے بجائے ہندوستانی زبانوں میں بات چیت اور کام کی ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ سچدیو نے کہا کہ ہندوستانی زبانوں کی موجودہ صورت حال تشویش ناک ہے لیکن امید ہے کہ وہ بچائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان کا گھروں میں استعمال نہ ہونے کی ذمہ دار بہت حد تک خواتین بھی ہیں اور مادری زبان کی بقا خواتین پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس صورت حال میں تبدیلی نہیں آئی تو مادری زبان کو بچانا بہت مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مادری زبانوں میں بات چیت ایسے ہی کم ہوتی رہی تو پھر اپنی تہذیب اور شناخت بھی باقی نہ رہ سکے گی۔
اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے معروف پینٹر منجیٹ سنگھ کی پینٹنگ کی نمائش بھی عمل میں آئی، جو گزشتہ 21 سالوں ہندی دیوس کے موقع پر ملک میں ان کی نمائش کرتے آ رہے ہیں۔ عمرانیات و لسانیات کے ڈین پروفیسر وہاج الدین علوی نے اس پروگرام کی صدارت کی، انھوں نے کہا کہ زبان محض الفاظ کے مجموعہ کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ تہذیب اور کلچر کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنے میں، پیچیدہ زبان کا استعما ل کیا جاسکتا ہے، لیکن عام بول چال میں وہی زبان مقبول ہوتی جو سادہ زبان ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہندی آفیسر راجیش کمار نے بتایا کہ ہندی سیل جامعہ درپن نامی ایک جرنل شروع کرنے والا ہے جس میں مضامین، کہانیاں اور یونیورسٹی کے اساتذہ کی نظمیں شائع ہوں گی۔یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار، اقبال اے حکیم نے اس تقریب کے لئے ہندی سیل اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jamia millia islamia celebrate hindi day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply