دہلی جامع مسجد دھماکہ کیس میں یٰسین بھٹکل سمیت دس پر الزامات طے کرنے کا حکم جاری ، تین بری

ممبئی:(یو این آئی)دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے آج یہاں ستمبر 2010 میںدہلی جامع مسجد بم دھماکہ معاملے سے تین مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کرتے ہوئے انڈین مجاہدین کے کارکن یاسین بھٹکل اور دس دیگر ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد کرکے مقدمہ کی سماعت شروع کئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔
دہلی بم دھماکہ معاملے کے متعدد ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیت علما مہاراشٹر (ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں واقع خصوصی عدالت نے ملزمین سید اسماعیل آفاق، عبدالصبور اور ریاض احمد سعیدی کو نا کافی ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے خارجکئے جانے کے احکامات جاری کیے۔
گلزار اعظمی نے بتایا کہ ایڈوکیٹ ایم ایس خا ن نے خصوص جج سدھارتھ شرماکومعاملے کی گذشتہ سماعت پر بتایا کہ ملزمین کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنتا ہے کیونکہ ان دھماکوں کی سازش رچنے میں ان کے کردار کا کسی بھی ملزم اور گواہ نے ذکر نہیں کیا ہے اور نہ ہی ملزمین موقع واردات سے گرفتار کیے گئے تھے بلکہ بم دھماکو ں کے ایام میں دہلی سے ہزاروں کلو میٹر دور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ بنگلور میں سکونت پذیر تھے۔
گلزار اعظمی کے مطابق دوران بحث ایڈوکیٹ ایم ایس خان نے عدالت کی توجہ تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے لگائی گئی دفعات کی جانب بھی مبذول کرائی جن کا اطلاق ان ملزمین پر قطعی نہیں ہوتا کیونکہ وہ ان بم دھماکوں کی سازش میں نہ تو شامل تھے اور نہ ہی ان کے قبضہ سے کسی بھی طرح کے ہتھیار ضبط کیے جانے کا کوئی ثبوت استغاثہ عدالت میں پیش کرسکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jama masjid blast case delhi court orders framing of charges against yasin bhatkal 10 others in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply