جلی کٹو پر عائد پابندی ہٹانے کے مطالبہ میں تمل ناڈو میں بندشروع

چنئی: تمل ناڈو میں جلٰی کٹو (سانڈ وں کوقابو کرنے کا کھیل)پر عائد پابندی ہٹانے اور پیٹا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباءاور نوجوانوں کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کے لئے مختلف ٹریڈ یونینوں اور تنظیموں کی کال پر آج تمل ناڈبند سے معمولات زندگی پر کافی اثر پڑا ہے۔ بند کی کچھ سیاسی پارٹیوں نے بھی حمایت کی ہے۔
شہر چنئی میں بند کا ملا جلا اثر رہا، جبکہ ریاست کے جنوبی اضلاع میں مکمل طور پر بند رہا، جہاں کچھ مقامات پر لوگوں نے سیاہ پرچم بھی لہرائے۔کچھ اضلاع میں انتظامیہ نے بند کے پیش نظر نرسری اور پرائمری سمیت تمام اسکولوں کو بند رکھے جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ طلبا علموں کے احتجاج میں حصہ لینے کی وجہ سے 30 سے زائد کالجوں میں پہلے ہی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ریاستی اور مرکزی حکومت اور سرکاری کمپنیوں کے ملازمین نے بھی جلیکٹو کی حمایت میں ریلی نکالی۔ کچھ بینک یونینوں کی طرف سے بند کی حمایت کئے جانے کی وجہ سے بینکوں میں لین دین کا کام کاج متاثر ہوا۔ واضح رہے کہ معروف مرینا بیچ پر جلی کٹو پر پابندی کے خلاف جاری احتجاج کے آج چوتھے روز بھی یہاں لاکھوں افرادکی بھیڑ موجود ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jallikattu day long bandh begins in tamil nadu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply