سرحد پر فوجی جوانوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی ر وشنی میں وزیر دفاع کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی:جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے کرشنا وادی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف سے دو ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کو سے مسخ کئے جانے سے قومی سطح پر غم و غصہ کی لہر کے درمیان وزیر خزانہ اور وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں جموں و کشمیر کے کرشنا گھاٹی سیکٹرمیںپاکستانی فوج کے ہاتھوں دو ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کو مسخ کرنے کے حوالے سے مختصر بتایا۔جیٹلی نے لائن آ ف کنٹرول کی موجودہ صورت حال سے بھی وزیر اعظم کو مطلع کیا۔
ارون جیٹلی نے پاکستان کی اس وحشیانہ حرکت کا منھ توڑ جواب دینے کا وعدہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے دو فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشیں مسخ کی کارروائی نہایت درجہ وحشیانہ اور قابل ملامت ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان نے کل بغیر اشتعال کے کارروائی کرتے ہوئے کرشنا وادی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر راکٹ اور مارٹر سے فائرنگ کی اور پاکستانی فوج کی بارڈر ایکشن ٹیم نے سرحد پر گشت کرنے والے ہندوستانی جوانوں پر حملہ کیا اور ان کی لاشوں کو مسخ کر دیا۔ تاہم، پاکستان نے اس بات سے یکسر انکار کیا ہے کہ اس کے فوجی دستہ نے ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کو کسی بھی طرح مسخ کیا ہے ۔

Title: jaitley meets pm modi briefs about current jk situation | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply