راہل گاندھی رافیل سودے کی الف بے سے بھی وقف نہیں:ارون جیٹلی

نئی دہلی:مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے رافیل سودے کے حوالے سے کانگریس کے تمام الزامات کو خارج کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اور اس کے صدر راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹا پروپگنڈا کر کے قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔

وزیر مالیات نے راہل گاندھی کے یکے بعد دیگرے تمام الزامات کا ایک ایک کر کے جواب دیا اور اپنے فیس بک اکاو¿نٹ کے توسط سے کانگریس سے 15 سوال کیے۔ مسٹر جیٹلی نے معلوم کیا کہ ترقی پسنداتحاد (یو پی ائے) کی حکومت کے دوران اس سودے میں تاخیر کی وجہ سے قومی سلامتی متاثر نہیں ہوئی تھی۔

مسٹر جیٹلی نے فیس بک پر لکھے ایک مضمون میں کہا کہ کانگریس پارٹی الزام لگارہی ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت نے مہنگی قیمتوں پر سودا کیا ہے ، لیکن اسی وقت سے کانگرس صدر راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنما و ترجمان نے علیحدہ بیانات میں7 الگ الگ قیمتیں بتائی ہیں ، انہوں نے پوچھا کہ گاندھی نے دہلی اور کرناٹک میں اپریل ومئی میں فی طیارہ 700 کروڑ روپے اور قیمت بتائی تھی ، پارلیمنٹ میں انہوں نے فی طیارہ 520 کروڑ روپے قیمت کر دی ،را ئے پور میں انہوں نے 540 کروڑروپے قیمت بتائی جبکہ جے پو ر میں مسٹر گاندھی نے ایک ہی تقریر میں 540 کروڑروپے اور 520 کروڑروپے کے دوالگ الگ قیمتیں بتائیں۔

اور ٹلنگانہ کے دارلخلافہ حیدر آباد میں 526کروڑ روپے قیمت بتائی۔جیٹلی نے کہا کہ راہل گاندھی کو رافیل سے متعلق کوئی سمجھ نہیں ہے۔نہیں معلوم انہیں کب سمجھ آئے گی۔انہوں نے رافیل سودے کے حوالے سے عائد کیے جانے والے الزامات پر کہا کہ کے جی یا پرائمری اسکول کے بچوں کی طرح بحث کی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jaitley challenges rahul gandhi poses 15 questions on rafale deal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply