ارون جیٹلی نے وزارت دفاع کا اضافی چارج سنبھال لیا

نئی دہلی: وزیر مالیات ارون جیٹلی نے وزارت دفاع کی بھی اضافی ذمہ داری سنبھال لی۔ 2014کے بعد یہ دوسری بار ہوا ہے کہ ارون جیٹلی بیک وقت دو وزارتوں کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔
اس وقت انہوں نے یہ دوہری ذمہ داری 6ماہ تک نبھائی تھی۔جیٹلی کو وزارت دفاع کے چارج منگل کو پاریکر کے مستعفی ہوجانے کے بعد دیا گیا تھا۔ پاریکر وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے گوا واپس چلے گئے۔
مودی کابینہ کے سینیر ترین وزیروں میں سے ایک جیٹلی نے 26مئی تا9نومبر 2014 وزیر دفاع کا اضافی چارج بھی سنبھالا تھا۔لیکن فی الحال اس کا علم نہیں ہوسکا ہے کہ جیٹلی اس اضافی عہدہ کی ذمہ داری کب تک نبھائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jaitley assumes charge of defence ministry in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply