خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع
نئی دہلی:سکریٹری خارجہ ایس جے شنکر کی مدت کار میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ کابینہ کی تقرری سے متعلق کمیٹی کی منظوری کے بعد کل ان کی سروس میں توسیع کا حکم جاری کیا گیا۔
1977 بیچ کے انڈین فارن سروس کے افسر ڈاکٹر ایس جے شنکر کی مدت 29 جنوری کو ختم ہو رہی تھی۔ نئے حکم کے مطابق ان کی مدت کار میں 28 جنوری 2018 تک توسیع کر دی گئی ہے۔شنکر کا خارجہ سکریٹری کے طور پر تقرر ان کے ریٹائر منٹ سے چند روز پیشتر سجاتا سنگھ کی جگہ29جنوری2015کو کیا گیا تھا۔