جے رام ٹھا کر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا

شملہ :(ایجنسی) ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست کامیابی کے بعد منڈی ضلع کی سراج سیٹ سے منتخب پارٹی کے ممبر اسمبلی جے رام ٹھاکر نے ریاست کے 13 ویں وزیر اعلی کے طور پر آج یہاں حلف لیا۔مسٹر ٹھاکر کے ساتھ دس کابینہ وزراءنے بھی حلف لیا۔
حلف برداری کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ، متعدد مرکزی وزیر، بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے 13 وزر ائےاعلی، ریاست کے پارٹی ممبران پارلیمنٹ، نو منتخب ممبران اسمبلی اور سینئر لیڈروں سمیت وزیر اعلی کی اہلیہ ڈاکٹر سادھنا ٹھاکر اور خاندان کے رکن موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jai ram thakur takes oath as new himachal cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply