روی روی شنکر کے عالمی ثقافتی میلے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے

نئی دہلی:ابھی جواہر لال یونیورسٹی (جے این یو) میں پاکستان زندہ باد نعرے پر پید اہونے والے تنازعہ تازہ ہی تھا کہ ”جینے کے فن“ کے روح رواں سر ی سری روی شنکر کے عالمی ثقافتی میلے میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیہ اور خود سری سری روی شنکر کی موجودگی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
ہندوستان کے دارالخلافہ میں ہونے والے اس ثقافتی میلے میں جب جے ہند کے ساتھ پاکستان زندہ باد سے بھی فضا گونج اٹھی تو وہاں موجود ہر شخص دم بخود رہ گیا۔قبل اس کے کہ اس پر کوئی کہرام مچتا یا شدید ردعمل کا اظہار کیا جاتا روی روی شنکر نے اس نعرے میں مخفی پیغام کو ظاہر کر دیا اور وہاں موجود لوگوں سے معلوم کیا کہ سر زمین ہند پر جے ہند اور پاکستان کے نعرے ایک ساتھ کیوں نہیں لگ سکتے۔
اس موقع پر روی روی شنکر نے کہا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور ایسے حالات میں دونوں ممالک قریب آتے ہیں تو دونوں ہی ملکوں کی ترقی ہوگی۔ اس میلے میں شرکت کے لئے آنے والے پاکستان کے مفسر قرآن مفتی محمد سعید خان کی تقریر ختم جیسے ہی ختم ہوئی فضا جے ہند کے ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jai hind pakistan zindabad sri sris mantra for peace in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply