پٹیالہ اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میںکشمیر کے کھلاڑیوں کیلئے سرٹیفکٹ کورس شروع

نئی دہلی:نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وجئے گوئل نے آج پٹیالہ میں نیتاجی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس میں جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کیلئے اسپورٹس کوچنگ میں خصوصی سرٹیفکٹ کورس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ سخت محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سطحوں پر سبھی فریقوں کی مدد کے ساتھ ملک بھر میں ہر طرح کے کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کے کھیلوں کے وزراء کی ایک میٹنگ جلد منعقد ہوگی۔ جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کیلئے وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت کھلاڑیوں کیلئے اسپورٹس کوچنگ میں 8 ہفتے کے خصوصی سرٹیفکٹ کورس کے تین بیچ کے پروگرام کے پہلے بیچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب وجئے گوئل نے کہا کہ حکومت ہند کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے تئیں پوری طرح پابند ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی تعمیری مقاصد کیلئے صرف کی جائے گی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں سے ان کی توجہ قومی دھارے میں لانے میں مرکوز کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے 200 کروڑ روپے کا ایک پیکج تیار کیا گیا ہے۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ منی پور میں ایک قومی اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ جبکہ حیدرآباد میں پیرا لمپکس سینٹر کا قیام ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: J k sportspersons to get lessons in coaching at nis in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply