جموں و کشمیر حکومت اور مرکز دونوں ہی کشمیر میں حالات پر قابو پانے میں ناکام

نئی دہلی:کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وادی کشمیر میں تشدد روکنے میں جموں کشمیر حکومت اور مرکز دونوں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں اس سال جمہوریت کی تاریخ میں ملک کا سب سے زیادہ خون خرابہ ہوا ہے۔ کانگریس نے یہ الزام پارٹی کے ترجمان میگزین ’کانگریس سندیش‘ کے تازہ شمارے کے اداریہ میں لگایا گیا ہے۔
پارٹی نے کہا ہے کہ وادی میں تشدد کے دوران 65 افراد کی موت ہوئی اور چار ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس کی وجہ 2016 کا سال ملک کی جمہوریت کی تاریخ میں سب سے زیادہ خون خرابہ والے سال کے طور پر درج ہوگا۔
پارٹی نے دہشت گرد کی موت کی وجہ سے وہاں بھیڑکے تشدد کو افسوسناک قرار دیا ہے لیکن الزام لگایا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت اور ریاست کی بی جے پی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی حکومت تشدد کو روکنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے وہاں تشدد کا دور لمبا چلا اور بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
وادی کشمیر پہلے ہی بحران کے دور سے گزر رہا تھا لیکن تشدد کے دوران شورش زدہ وادی میں مسلسل جبر کی کارروائی نے صورتحال کو مزید خراب کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: J k govt and centre both have failed to handle kashmir unrest says congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply