حریت سمیت سب سے بات چیت کی جائے: کل جماعتی وفد

نئی دہلی : (یو این آئی) کل جماعتی وفد نے مرکز اور ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ کشمیرکے مسئلہ کا دائمی حل نکالنے کے لئے قومی اقتدار اعلیٰ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کئے بغیر حریت سمیت تمام فریقوں سے بات چیت شروع کی جائے۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں کشمیر کی وادی کے دو دن کے دورے سے واپس آئے کل جماعتی وفد کی آج یہاں تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں وادی میں حالات معمول پر لانے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت سے ضروری اور کارگر قدم اٹھانے کا درخواست کی گئی۔
اجلاس میں کانگریس نے دو فارمولے پیش کئے اور بائیں بازو کی جماعتوں نے پانچ تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں کشمیر ی حالیہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ مہذب معاشرے میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور قومی اقتدار اعلیٰ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: J k all party meet open for talks but no compromise on national sovereignty in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply