ہندوستانیوں کی حالت بدل دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو ایوانکا ٹرمپ نے سراہا

حیدر آباد: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کی باقاعدہ مشیر ایوانکا ٹرمپ نے کروڑوں ہندوستانیوں کی ہئیت میں تبدیلی لانے کے عزم اور عہد کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ بچپن میں چائے بیچنے والے لڑکے سے ملک کا وزیر اعظم بن کر آپ نے ثابت کر دیا کہ ہئیت میں تبدیلی ممکن ہے۔ اور اب آپ ملک کے کروڑوں لوگوں سے ان کی زندگی بدل دینے کا وعدہ کر رہے ہیں ۔
ایونکا نے، جو حیدر آباد میں گلوبل انٹرپرنیور شپ کانفرنس میں شرکت کے لیے 350افراد پر مشتمل امریکی وفد کے قائد کے طور پر آئی ہیں،کہا کہ ہندستان کے عوام نے13کروڑ سے زائد شہریوں کو اپنی ذاتی صنعتوں ،محنت اور نوصنعتکاری سے غریبی سے نکال لیا۔
اس ے قابل ذکر کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے ایوانکا نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ترقی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Title: ivanka trump says pm modis rise from tea seller brings hope for change | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply