کیرل میں ملپ پورم لوک سبھا ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ کے کنہالی کٹی کی پونے دو لاکھ ووٹ سے جیت

کوچی: انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے ممبر اسمبلی و سابق ریاستی وزیر برائے صنعت و وقف اور حج امورپی کے کنہالی کٹی نے کیرل میں ملپ پورم لوک سبھا سیٹ 1,71,038ووٹ سے جیت لی۔
انڈین یونین مسلم لیگ امیدوار نے اپنے قریب ترین حریف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسی کے امیدوار اور یوتھ لیڈر ایم بی فیصل کے خلاف ووٹ شماری عمل میں اول تا آخر سبقت برقرار رکھی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار این سری پرکاش کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔واضح رہے کہ اس سیٹ پر الیکشن انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبر پارلیمنٹ ای احمد کے انتقال کر جانے کے باعث کرائے گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iumls pk kunhalikutty wins by over 1 5 lakh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply