بھیڑ کی جانب سے قتل کیا جانا بربریت، ریاستی حکومتیں سخت کارروائی کریں:نائیڈو

نئی دہلی:اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے گﺅرکشا کے نام پر لوگوں کی سرعام پیٹ پیٹ کر کئے گئے قتل کو وحشیانہ حرکت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ریاستی حکومتوں کو اسے روکنے کے لئے سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ مسٹر نائیڈو نے جھارکھنڈ میں کل ہوئے ایسے ہی ایک واقعے کے سوال پر یہاں صحافیوں سے کہا ‘ ایسے واقعات ملک کے ہر حصے میں ہو رہے ہیں۔ یہ بربریت ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم سمیت ہر کسی نے اس کی مذمت کی ہے۔اگرچہ اسے فرقہ وارانہ نقطہ نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ ‘
واضح رہے جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں مشتعل ہجوم نے کل علیم الدین اصغر نام کے ایک شخص کو بیف لے کر جانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔ یہ واقعہ گﺅرکشا کے نام پر تشدد کے خلاف وزیر اعظم کے بیان کے باوجود ہوا۔ وزیر اعظم نے کل احمد آباد میں ایک پروگرام میں ناراضگی بھرے لہجے میں کہا تھا کہ گﺅرکشا کے نام پر کسی کے قتل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ گایوں کے معاملے میں کون مجرم ہے اور کون نہیں اس کا فیصلہ قانون کرے گا۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Its barbaric venkaiah naidu condemns jharkhand lynching in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply