چھتیس گڑھ میں ہند تبت بارڈر پولس نے ماؤ باغیوں کافائرنگ و راکٹوں سے کیا گیا حملہ ناکام بنا دیا

رائے پور:نکسلیوں نے جمعرات کو نصف شب میں چھتیس گڑھ کے کوندا گاؤں میں نیم فوجی سلامتی فورس ہند تبت بارڈر پولس (آئی ٹی بی پی) کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کر دیا اور ساتھ ہی زبردست فائرنگ بھی کی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ماو¿ باغیوں کی ایک بڑی تعداد نے رانا پال علاقہ میں انڈو تبت بارڈر پولس فورس کی41ویں بٹالین کے ایک بنیادی کیمپ کو تین طرف سے گھیرکر حملہ کر دیا۔آئی ٹی بی پی جوانوں نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تین گھنٹے تک یہ مسلح تصادم جاری رہا۔
یہ مسلح تصادم12بج کر40منٹ پر شروع ہوا تھا اور صبح 3بجے بند ختم ہوا۔ دونوں طرف سے 600راو¿نڈ گولیاں چلیں۔آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا آخر کار ماو¿ باغی پسپا ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
یہ کیمپ جس میں 100آئی ٹی بی پی اہلکار تعینات تھے، اس سال جنوری میں لگا تھا اور اسی وقت سے فورس کے جوان ایک میٹل روڈ تیار کر رہے تھے۔لیکن نکسلیوں کو یہ کام پسند نہیں تھا اور وہ اس ترقیاتی کام سے ناخوش تھے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Itbp jawans thwart naxal attack on chhattisgarh camp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply