اروناچل میں کانگریس کو جھٹکا، 25میں سے23 کانگریسی کونسلرز بی جے پی میں شامل

ایٹا نگر: (اردو تہذیب بیورو)اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھنڈو گاو¿ کی موجودگی میں ایٹانگر میونسپل کونسل کے 25 کانگریسی کونسلرز میں سے 23نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)میں شمولیت اختیار کر لی۔30رکنی ایٹا نگر میونسپل کونسل میں26کونسلرز کانگریس کے ہیں۔ایک کونسلر کے پارٹی سے اخراج کے بعد کانگریس کونسلروں کی تعداد کم ہو کر 25رہ گئی تھی جو آج کے واقعہ کے بعد آٹے میں نمک کے برابر ہو گئی۔انکونسلروں نے کھنڈو قیادت والی بی جے پی حکومت میں اعتماد کا اظہار کیا۔گاو¿ نے منحرف ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ان کونسلروں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پارٹی بی جے پی کنبہ میں ان کی شمولیت پر خوشی محسوس کر رہی ہے۔آج سے آپ سب ہماری فیملی کا ایک حصہ ہیں اور ہم سب ایک ٹیم کے طور پر پوری ریاست کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Itanagar 23 congress councillors join bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply