اگستا ویسٹ لینڈ کیس میں اٹلی کی عدالت کا فیصلہ سی بی آئی کی جانچ پر منفی اثر ڈالے گا؟

نئی دہلی: گذشتہ پیر کے روز اٹلی کی ایک عدالت نے اگستا ویسٹ لینڈ کیس میں نامزد اٹلی کی دو معروف شخصیات گیسیپی اورسی اور برونو اسپاگنولینی کو بری کر دیا۔
ان دونوں پر، جن میں سے مسٹر اورسی دفاعی سازسوسامان فروخت کتنے والی معروف کمپنی فنمے کانیا کے صدر اور اسپاگنولینی اگستا ویسٹ لینڈ کے سابق سی ای او ہیں، الزام تھا کہ انہوں نے اہم ترین شخصیات کے استعمال کے لیے اے ڈبلیو 101ہیلی کاپٹر کی خریداری کے سودے کے عوض ہندوستان سے رشوت لی تھی۔
ان دونوں کو بری قرار دیے جانے کے بعد کئی دفاعی و قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اطالوی عدالت کا فیصلہ اس کیس میں سی بی آئی کی تحقیقات پر منفی اثر مرتب کر سکتا ہے۔
فوجداری کے معروف وکیل مجید میمن کا کہنا ہے کہ دونوں اطالویوں کو کسی مجرمانہ کارروائی میں ملوث ہونے کا مجرم نہ پائے جانے کا مطلب یہ ہوا کہ ہندوستانیوں کے خلاف کیس نہیں بنے گا۔
سی بی آئی کے سابق سربراہ اے پی سنگھ کی رائے ہے کہ اس فیصلہ سے سی بی آئی کی تحقیقات تو متاثر ہو سکتی ہیں لیکن سی بی آئی ۔ای ڈی کیس پر کوئی زیادہ اثر نہیںپڑےگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Italian court verdict in agustawestland case bad news for cbi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply