2جی اسپیکٹرم کیس میں عدالتی فیصلہ نے ثابت کر دیا کہ یہ یو پی اے کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ تھا: منموہن سنگھ

نئی دہلی: 2جی اسپیکٹرم گھپلے میں اپنی کابینہ کے وزیر اے راجا اور اپنی قیادت والی یو پی اے حکومت میں شامل حلیف پارٹی ڈی ایم کے کی ممبر پارلیمنٹ کنی موذی سمیت تمام ملزموں کے بری ہوجانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہاکہ بد نیتی سے الزامات عائد کیے گئے تھے اور یہ محض سیاسی چال اور پروپیگنڈا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ یو پی اے ایک کے خلاف ایک سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلہ کے بعد سب صاف ہو گیا ہے۔کیونکہ عدالت کے فیصلہ نے سب حقیقت بیان کر دی ہے۔
کانگریس اور ڈی ایم کے کے کئی اعلیٰ لیڈروں نے اس فیصلہ پر زبردست خوش و مسرت کا اظہار کیا۔ کانگریس لیڈر کپل سبل نے کہا کہ آج ان کی یہبات درست ثابت ہو گئی کہ کوئی کرپشن ہوا اور نہ حکومتی خزانے کو کوئی خسارہ ہوا۔ اگر گھپلہ ہے تو وہ دروغ گوئی کا گھپلہ ہے۔
سبل نے مزید کہا اس وقت کی حزب اختلاف بی جے پی اور ور اس وقت کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ونود رائے کے جھوٹ کا گھپلہ ہے۔انکو عوام سے معافی مانگنا پڑے گی۔
کیونکہ انہوںنے فرضی رپورٹ دی تھی کہ حکومت کے خزانے کو اتنے لاکھ کروڑ روپے کا نقصان سہنا پڑا ہے۔ معافی کے علاوہ ان کے خلاف فرضی رپورٹ دینے کا بھی کیس درج رکایا جانا چاہیے۔ نیز عدالت نے یہ فیصلہ سنا کر اس بات کی مہر ثبت کردی کہ کوئی غلط کام نہیں ہوا ہے۔
سابق وزیر مالیات نے کہاکہ اس فیصلہ کے بعد اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں ہوا تھا۔
سابق وزیر ٹیلی مواصلات اے راجا نے کہاکہ وہ فیصلئے سے بہت خوش ہیں ۔اور گذشتہ سات سال میرے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھے۔ڈی ایم کے ممبر پالرلیمنٹ کنی موذی نے کہا کہ وہ اس فیصلہ کے بعد وہ اور ان کے کنبہ کے لوگ فرط مسرت سے خود پر قابو نہیں کرپارہے اور ہر شخص کی آنکھوںسے خوش کی آنسو رواں ہیں۔ اورآج کا دن ہمارے خاندان اور پارٹی کے لیے ایک بڑا دن ہے۔
کنی نے مزید کہا کہ وہ ان تمام افراد کیشکر گذار ہیں جو اس نازک دور میں ان کے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ملک میں کرپشن کے خلاف تحریک کے روح رواں اناہزارے نے کہا کہاگر حکومت کے پاس ٹھوس ثبوت ہیںتو اسے عدالت عالیہ سے رجوع کرنا چاہیے۔ فیصلہ سنتے ہی تمل ناڈو میں ڈی ایم کے حامیوں نے زبردست جشن منایا۔پورا چنئی پٹاخوں کی دھمک سے گونج رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It was a massive propaganda against upa was without any foundation says manmohan singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply