روحانیت کو مذہب سے جوڑنا غلط ،دونوں میں بہت فرق ہے:وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طاقت اس کی روحانیت ہے لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ اسے مذہب کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں جبکہ دونوں میں بہت فرق ہے۔ مسٹر مودی نے یوگدا سوسائٹی آف انڈیا کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر یہاں ایک تقریب میں سوسائٹی پر تاریخی ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے بعد کہا کہ اکثر مذہب کو ہی روحانیت مان لیا جاتا ہے جبکہ روحانیت بالکل مختلف ہے۔اس کا مذہب اور فرقہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
روحانیت باطنی سفرکا نام ہے اور یوگ سے اس کی شروعات ہوتی ہے لیکن یوگ کو ہی اصل مان لیا جاتا ہے جبکہ یہ روحانیت کے سفر کاصرف آغاز ہے۔باطنی سفر کے لئے روحانی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ یوگ کےلئے جسمانی طاقت لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرمہنس یوگانند نے کرم یوگ کے ذریعہ سے ہندوستان کی روحانیت کی روایت کو بڑھاکر دنیا میں محبت،امن اور ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار اداکیا۔انہوں نے یوگ کے ہموار عمل کرم یوگ کو منتخب کیا اور پوری دنیامیں اسے قائم کیا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ پرمہنس یوگانند کہا کرتے تھے کہ وہ اسپتال کے بستر پر مرنانہیں چاہتے اور انہوں نے کرم کرتے ہوئے ہی اپنی جان دی۔انہوں نے کہا کہ پرمہنسیوگانند کو ہندوستان سے بےحد محبت تھی اور وہ کہا کرتے تھے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے جسم نے اس وطن کو چھوا۔ وزیر اعظم نے کہا،”پرمہنس یوگانند نے کہا تھا کہ برہم مجھ میں سمایا ہے اور میں براہمن میں سمایا ہوں۔ ان کا یہ احساس وحدت الوجود کے نظریے کی ہی آسان شکل ہے،جس میں گیان اور گیانی کا فرق مٹ جاتا ہے دوئی والا معاملہ نہیں رہتا یعنی کوئی دوسرا دکھائی نہیں دیتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It is unfortunate that people link adhyatma with religionmodi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply