یہ کالے دھن پر بیٹھے لوگوں کے خلاف مودی جی کا سرجیکل اسٹرائیک ہے: جیٹلی

نئی دہلی: وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بدعنوانی اور کالے دھن پر قابو پانے کے لئے 500 اور 1000 والے نوٹوں کو فوری طور پر بند کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے کو ایڈونچر اور فیصلہ کن قرار دیا ہے۔ مسٹر مودی کے فیصلے پر اپنی پہلی رائے میں مسٹر جیٹلی نے آج دوردرشن سے انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک انتہائی جرات مندانہ قدم ہے جس کا ملک کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔
یہ فیصلہ معیشت میں بڑی تبدیلی والا ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا، ”اس سے ایماندار لوگوں کے چہرے پر خوشی ہے جبکہ نوٹوں کے ذخیرہ اندوزوں اور چور بازاری کرنے والے متوحش اور زبردست فکر مند ہو گئے ہیں۔ دراصل اس فیصلے سے لوگوں کی طرز زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی“۔
جو بھی ردعمل سامنے آرہا ہے وہ یہ بتا رہا ہے کہ عام لوگ آج ایماندار ہونے پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور یہ سوچ رہے ہیں کہ ایمانداری کا پھل ضرور ملتا ہے“۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر ان تمام الزامات کو مسترد کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 500 اور 1000 قیمت کے نوٹ اچانک بند کئے جانے سے عام لوگوں کو پریشانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دلیل وہ لوگ دے رہے ہیں جو اپنا کالا دھن کا استعمال کرنے کے لئے کچھ اور وقت چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام سے لوگوں کو کوئی دقت نہ ہو اس کے لئے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ مانا کہ کچھ وقت کے لئے لوگوں کو پریشانی ضرور ہوگی۔ لیکن اس کے دو ررس پائیدار مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It is sergical strike against black money holders in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply