مودی کی مستحسن حکمرانی کی بدولت بی جے پی دہلی میں بھی سرخرو : یدی یورپا

بنگلور: دہلی کے بلدی انتخابات میں بی جے پی کی بڑی کامیابی نریندر مودی نظم و نسق کی ایک جھلک اور ملک میں وزیراعظم کے طور پر ان کی جانب سے لائی گئی بڑی تبدیلی ہے۔کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدی یورپا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا سہرا پارٹی صدر امیت شاہ کی کوششوں سے ہوا ہے۔ ان دونوں لیڈروں کی قیادت کو عوام تسلیم کررہے ہیں جو حالیہ ریاستی اور دہلی انتخابات کے نتائج میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی دوران کرناٹک میں بی جے پی یونٹ نے دہلی بلدیہ کے انتخابات میں کامیابی کا جشن نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت نے ریاستی یونٹس کو مطلع کیا کہ اس ہفتہ کے اوائل میں چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹس کی جانب سے سی آر پی ایف کے 25جوانوں کو ہلاک کرنے کے پیش نظر ایسی تقاریب نہ منائی جائیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It is a modi wave in delhi toosays yeddurappa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply