حیدر آباد آئی ٹی نمائش میں 250 کمپنیاں غیر ملکی خریداروں کو اپنی مصنوعات کی جانب متوجہ کریںگی

حیدرآباد:حیدرآباد میں آئندہ ماہ آئی ٹی کی ایک نمائش ہوگی جس میں تقریباً 250 ہندوستانی کمپنیاں بیرونی ممالک کے خریداروں کو اپنی اشیاءکی جانب متوجہ کریں گی۔ اس فلیگ شپ شو منعقد کرنے والی ہندوستانی برآمدات کو فروغ دینے والی ایک تنظیم نے یہ بات بتائی۔ الکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر سافٹ وےئر ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ای ایس سی) کی فلیگ شپ آئی ٹی تقریب 13 اور 14 فروری کو حیدرآباد میں ہوگی۔
توقع ہے کہ یہ تقریب تقریباً 400 بیرونی خریداروں کو راغب کرے گی۔ مختلف ہندوستانی آئی سی فرمس اپنے پراڈکٹس کی نمائش کریں گی۔ یہ اہم آئی ٹی شو ہرسال مختلف شہروں میں منعقد کیا جاتاہے جس کا تعاون مرکزی وزارت کامرس و انڈسٹری کرتی ہے۔ اس شو میں ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لانے حکومت کی توجہ کے پیش نظر بیشتر نئی اہم اشیاءرکھی جائیں گی۔
ساتھ ہی نئی ریاست تلنگانہ کی آئی ٹی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا تاکہ ریاست کی آئی ٹی کمپنیاں برآمدات کی مارکٹ میں اپنے پراڈکٹس کا مظاہرہ کرسکیں۔ ریجنل ڈائرکٹر ای ایس سی برائے مشرقی وسطیٰ کمل واچانی نے یہ بات بتائی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: It exhibitions in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply