گجرات اسرائیلی وزیر اعظم اور نریندر مودی کے استقبال کا بیتابی سے منتظر ہے: روپانی

احمد آباد: گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے کہا ہے کہ 17جنوری کو گجرات کے دورے پر آنے والے وزیر اعظم نریندر مودی اور اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نتن یاہو کا ایک پر تپاک خیرمقدم انتظار کر رہا ہے۔
یہ دونوں لیڈران ،جن کی پہلی ملاقات گذشتہ سال جولائی میں نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کے دوران ہوئی تھی، ٹریننگ و ریسرچ کے دو مراکز کا دورہ کریں گے اور اس قسم کے ایک مرکز کاافتتاح کریںگے۔
روپانی نے مزیدکہا کہ توقع ہے کہ دونوںلیڈران طویل عرصہ تک مہاتما گاندھی کی رہائش گاہ بنے رہے سابرمتی آشرم کا بھی دورہ کریںگے۔احمد آباد کےایک بلدیاتی افسر کے مطابق احمد آباد ہوائی اڈے سے سابرمتی آشرم تک 8کلو میٹر طویل پٹی پر ایک مشترکہ روڈ شو بھی پروگرام میںشامل ہے۔
گذشتہ سال جاپانی وزیر اعظم شین زو آبے اور نریندر مودی بھی مشترکہ روڈ شو کر چکے ہیں۔سابر متی آشر م میںمسٹر مودی نے شین زو اور ان کی ہلیہ کے لیے ایک گائیڈ کا کردار ادا کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israels benjamin netanyahu to visit india next week to hold roadshow with pm modi in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply