لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا

نئی دہلی:لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے مید ظاہر کی کہ اعلی عدالتوں میں ججوں کے تقررمیں تاخیر پر عاملہ اور عدلیہ میں جاری تعطل جلد ہی دور کرلیا جائے گا۔
محترمہ مہاجن نے پانچویں سالانہ ڈاکٹر ایل ایم سنگھوی فاؤنڈیشن لیکچر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولیجیم نظام کو ختم کرنے والے قومی تقرری کمیشن قانون کے رد کئے جانے کے بعد اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرری میں تاخیر ہو رہی ہے، لیکن اسے جلد ہی سلجھا لیا جائے گا۔ انہوں نے عدلیہ میں عام آدمی کا بھروسہ قائم رکھنے کے لئے عدالتی نظام میں بہتری اور رفتار لانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر وسیع نتائج والی عدالتی اصلاحات کوجلدی سے اور شدت کے ساتھ شروع نہیں کیا گیا تو عوام کی نظر میں عدلیہ کی شبیہ خراب ہو سکتی ہے۔ اس سے ہماری جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
لوک سبھااسپیکر نے کہا کہ ججوں کی قلت قابل رسائی اور وقت پر انصاف نہ مل پانے کی ایک اہم وجہ ہے اور ججوں کے خالی پڑے عہدوں کو بھرنا وقت کا تقاضہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli president arrives in new delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply