اسرائیل کے صدر رولن اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دہلی پہنچے

نئی دہلی:ہندوستان کے چھ روزہ سرکاری دورے پر آنے والے اسرائیل کے صدر ریووین رولن منگل کے روز ممبئی سے نئی دہلی پہنچ گئے جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ مسٹر رولن اسرائیل سے سیدھے ممبئی پہنچے تھے۔ توقع ہے کہ پانی کے وسائل، زراعت، توانائی، تعلیم اور ترقی کے شعبہ میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔
مسٹر رولن کے ساتھ ان کی اہلیہ نیچاما رولن اور حکام، ماہرین تعلیم اور صنعت کے نمائندوں کا ایک اعلی سطحی وفد بھی ہندوستان آیا ہے۔مسٹر رولن کرنال میں زراعت مرکز دیکھنے جائیں گے۔ وہ تاج محل دیکھنے آگرہ بھی جائیں گے اور وہاں نزدیک ہی سکندرا میں واقع اتر پردیش واٹر کارپوریشن کے پانی صاف کرنے والے پلانٹ کا دورہ کریں گے۔ مسٹر رولن ہندستان اور اسرائیل کے درمیان دفاعی شعبے میں قریبی تعاون مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔شعبہ دفاع کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی، سائنس اور ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت، ثقافت اور سیاحت اور تعلیم کے شعبہ میں بھی مضبوط تعلقات ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli president arrives in new delhi 2 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply