اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا 4روزہ دورہ ہند 14جنوری سے

نئی دہلی: اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو 14جنوری سے ہندوستان کے چار روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ان کایہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کے چھ ماہ بعد ہو رہا ہے۔
نتن یاہو نرسمہا راؤکے دور میں 1992میں ہند اسرائیل سفارتی تعلقات کے قیام اور2003میں سابق وزیر اعظم ایریل شیرون کے دورہ ہند بعد ہندوستان کا دورہ کرنے والے دوسرے اسرائیلی وزیر اعظم ہیں۔
نتن یاہو کا نریندر مودی14جنوری کو احمد آباد میں استقبال کریں گے۔اسکے بعد نتن یاہو کی زیادہ تر سرکاری ملاقاتیں نئی دہلی میں ہی15اور16جنوری کو ہوں گی۔17جنوری کو اسرائیلی وزیر اعظم ممبئی جائیں گے اور شباد ہاؤس کی زیارت کریںگے۔

Title: israeli pm to begin 4 day india trip on jan 14 | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply