اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا راشٹپتی بھون میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

نئی دہلی: اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہوپیر کو راشٹر پتی بھون میں پر تپاک استقبال کے بعد، جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کی سمادھی راج گھاٹ پہنچے۔
اس سے قبل اتوار کو نئی دہلی پہنچنے پر وزیراعظم نریندرمودی نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انکا استقبال کیا۔وزیر اعظم کے گزشتہ سال جولائی میں اسرائیل کے دورے کے دوران مسٹر نیتن یاہو نے بھی انکا اسی طرح سے استقبال کیا تھا ۔مسٹر مودی نے پوری گرم جوشی کے ساتھ مسٹر نیتن یاہو سے مصافحہ اور معانقہ کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے استقبال کے لئے ائیر پورٹ پر وزیر مملکت برائے امورخارجہ وی کے سنگھ کے علاوہ کئی اعلی افسران موجود تھے۔ہوائی اڈے سے نتن یاہو اور مودی سیدھے تین مورتی پہنچے جہاں پہلی جنگ عظیم کے دوران اسرائیل کے حائفہ شہر کو آزاد کرانے میں اپنی جان قربان کرنے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی تین مورتی چوک کانام بدل کر حائفہ چوک رکھنے کا اعلان کیا گیا۔اس جنگ میں جو ترک اور جرمن فوجیوں کے خلاف لڑی گئی تھی44ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
نتن یاہو کے ساتھ ان کی اہلیہ سارا اور 130اراکین کا وفد بھی آیا ہے۔وہ منگل کو آگرہ روانہ ہو جائیں گے اور پھر 17جنوری کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ احمد آباد جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israeli pm inspects guard of honour at rashtrapati bhavan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply