وزیر اعظم نریندر مودی کا تاریخی دورہ اسرائیل منگل سے شروع

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کا کل سے اسرائیلی سفر ایک طرف جہاں دونوں ممالک کے درمیان 25 سال کے سفارتی تعلقات کو یادگار بنائے گا وہیں اس دورے سے دو طرفہ تعلقات کے نئے باب کھلنے کی توقع ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی مودی کو اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ وزارت خارجہ کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ “اس دورے میں وزیر اعظم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام معاملات پرتفصیلی بات چیت کریں گے اور صدر رولن سے بھی ملیں گے”۔
کسی ہندستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ اسرائیل ہے۔ وہاں مسٹر مودی تل ابیب میں ایک تقریب میں ہندستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے اور حیفہ میں ہندستانی قبرستان میں ہندوستانی فوجیوں کو خراج پیش کریں گے۔ ہندستان نے 1992 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے جس کے بعد سے یہ تعلق ایک کثیر جہتی شراکت میں تبدیل ہوتا گیا۔ وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ”یہ سال دونوں ممالک کے 25 سال کے سفارتی تعلقات کا یاد گار سال ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کے دورے سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں گہری شراکت کی حوصلہ افزائی ہوگی “۔ واضح ر ہے کہ اسرائیل فلسطین تعلقات اور جیو اسٹریٹجک حالات پر اس کے اثر کی وجہ سے ہندستان کی سابقہ حکومتوں نے کسی حد تک حکومت اسرائیل سے فاصلہ رکھنے کی کوشش کی۔
وزیر اعظم مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی نے بہر حال اسرائیل کی فوجی اور تکنیکی مہارت کی ہمیشہ تعریف کی ہے۔ ہندستان میں اسرائیل کے سفارت خانے کے ترجمان، اویگیل اسپارا نے مودی کے دورے کو “اہمیت کا حامل ” بتایا اور امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مہمیز لگے گی ۔ اس سوال پر کہ کیا ہند اسرائیل بڑھتے تعلقات کا مسلم دنیا میں فلسطین اور دیگر ممالک کے ساتھ ہندستان کے تعلقات پر اثر پڑے گا، وزارت خارجہ میں مغربی ایشیا شمالی افریقہ کے جوائنٹ سیکرٹری بالا بھاسکر نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ، ” ہر ملک کے ساتھ ہمارا تعلق دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات سے ا?زاد ہے.۔ہر رشتہ مختلف ہے “۔ ہندستان کے وزیر اعظم کی اسرائیل کے دورے سے دونوں ممالک کی دلچسپی کافی بڑھی ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Israel rolls out red carpet for pm modis historic visit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply