ہندوستان اسرائیل سے تعلقات منقطع کرے :مسلم علما کا مودی حکومت سے مطالبہ

ممبئی:قبلہ اول کی بازیابی اور اسرائیلیوں کے ظلم سے مسلمانوں سے نجات دلانے کیلئے اسرائیل سے ہندوستان اپنے سارے سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کرے کیونکہ اسرائیل ظالم جابر اور غاصب ہے ایسے میں اسرائیلیوں کے خلاف مسلمانوں میں اضطراب بھی پایا جارہا ہے۔قبلہ اول کے تحفظ کے لئے مسلمان ہر طرح سے فلسطینیوں کے ساتھ ہے اس کیلئے اقوام متحدہ سے بھی رابطہ قائم کر کے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ یہاں ممبئی کی بلال مسجد میں قبلہ اول کے تحفظ کیلئے ایک اہم نشست میں علماءکرام ائمہ مساجداور دانشوران نے کیا-
اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے نامور عالم دین حضرت مولانا معین الدین اشرف عرف معین میاں نے کہا کہ اسرائیل کے تعلق سے صرف ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ مسلمان کا ہی دشمن نہیں ہے بلکہ وہ انسانیت کا دشمن ہے اس کا کام ہی اسلحہ جات کی خرید و فروخت ہے پوری دنیا میں یہ اسلحہ کا سوداگرد ہے ائمہ مساجد اپنی اپنی مساجد میں پرامن احتجاج درج کرائیں شہر کا نظم وضبط بھی برقرار رکھیں طرح طرح کے ویڈیو اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کی جائے گی اس سے مسلم نوجوانوں کو مشتعل ہونے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں دعا کی جائے شعور کے ساتھ مساجد میں تقاریر کے ذریعہ بیداری پیدا کی جائے اور جمہوری طریقہ سے احتجاج کیا جائے اور وزارت خارجہ سے بھی ملاقات کر نے کی کوشش کی جارہی ہے اور اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کر نے کابھی مطالبہ کریں گے جب سے اسرائیل سے تعلقات بڑھے ہیں حالات خراب ہوئے ہیں نوجوان ایسے اشتعال انگیز ویڈیو پر مشتعل نہ ہو جس میں غلط طریقے سے بھیجے گئے پیغامات میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے مناظر بتائے گئے ہوں کیونکہ یہ ویڈیو جعلی اور نقلی بھی ہوسکتے ہیں اس کا خاص خیال رکھیں کہ ملک کے حالات خراب نہ ہو۔
مفتی عبدالستار پرنسپل جامعہ قادریہ اشرفیہ مسجد اقصی پر عرصہ درازسے یہودی قابض ہے مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے یہاں کے حالات انتہائی خراب ہے اور نہتے مسلمانوں پر بے دریغ گولیاں اور بم برسائے جارہے ہیں مسلمان اس کے باوجود ہمت نہیں ہا ررہے ہیں اب تو حال یہ ہے کہ نماز کیلئے بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے عرب ممالک بے حس ہوچکے ہیں۔ قبلہ اول صرف فلسطینیوں کا ہی نہی ں بلکہ تمام مسلمانوں کا ہے یہاں آقا نامدار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیں اداکی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Islamic religious leaders demand govt to break ties with israel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply