داعش نے روی شنکر کے پیغام امن کے جواب میں سرقلم شخص کا فوٹو بھیجا

اگرتلہ: روحانی رہنما سری سری روی شنکر نے کہا ہے کہ انہوں نے دولت اسلامیہ فی العراق وا لشام (داعش) کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے ایک سر کٹے شخص کا فوٹو بھیج کر ان کے پیام امن کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے داعش سے امن مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کی تھی ۔لیکن داعش نے سربریدہ لاش کا فوٹو بھیج دیا ۔جس سے داعش کے ساتھ امن مذاکرات کی ان کی کوشش ناکام رہی۔انہون نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتاہے کہ داعش امن مذاکرات نہیں چاہتا ۔ اس لیے اس کے خلاف فوجی کارروائی ہی کی جانا چاہیے۔انہوں نے اپنے تین روز دورہ تریپورہ کے بعد کولکاتا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ کہا۔انہوں نے تری پورہ میں کئی جلسے کیے اور ملک کے اس شمال مشرقی خطہ میں قیام امن کی ضرورت پر زور دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isis sent photo of a beheaded man in reply to ravi shankars peace initiative in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply