عشرت جہاں کیس میں سونیا گاندھی نے چدمبرم کی کھل کر حمایت کی

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی اس وقت کھل کر پی چدمبرم کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئیں جب عشرت جہاں ہلاکت معاملہ میں حکمراں بی جے پی نے چدمبرم پر الزامات کی بوچھار کر دی۔بی جے پی کے ان الزامات کی روشنی میں کہ سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے سیاسی وجوہ سے عشرت جہاں کے حوالے سے حلف نامہ دوبارہ لکھوایا تھا-
سونیا گاندھی نے کہا کہ چدمبرم پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں۔ہمیں اسی وقت سے ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے جب ہم اقتدار میں تھے۔ 2004میں دیگر تین کے ہمراہ پولس تصادم میں ماری جانے والی 19سالہ عشرت جہاں کے حوالے سے گجرات پولس افسروں نے دعویٰ کیا تھاکہ یہ چاروں دہشت گرداس وقت کے وزیر اعلیٰ گجرات نریندر مودی کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
بی جے پی نے الزام لگایا کہ مسٹر چدمبرم نے گجرات ہائی کورٹ میں داخل اپنی وزارت کے حلفیہ بیان میں ،جس میں انٹیلی جنس کے حوالوں سے کہا گیا تھا کہ عشرت جہاں ایک دہشت گرد تھی،ترمیم کرائی اور دوسرا حلف نامہ داخل کیا جس میں کہا گیا تھا کہ عشرت جہاں کے کسی دہشت گردانہ گروہ سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔
بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ مسٹر چدمبرم نے اپنی کانگریس پارٹی کے اس موقف کے مطابق، کہ عشرت بے قصور تھی اور اسے حکومت گجرات کے احکام پر بے رحمی سے ہلاک کیاگیا ،دستاویز میں ترمیم کرائی تھی۔
بی جے پی نے یہ الزام بھی لگایا کہ مسٹر چدمبرم کو پارٹی قیادت نے ہدایت کی تھی کہ گجرات انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور امیت شا ہ کو مورد الزام ٹہرایا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ishrat jehan case sonia gandhi backs chidambaram in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply