ورن گاندھی کانگریس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں

نئی دہلی: بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے بیٹے اور سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے پوتے ورن گاندھی کی کانگریس میں شمولیت کے حوالے سے زبردست قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
یہ تک کہا جارہا ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بیٹی پرینکا گاندھی کی خواہش ہے کہ ورن گاندھی کو کانگریس میں شامل کر کے کوئی اونچا عہدہ دیا جائے۔
معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق راہل گاندھی کے کانگریس صدر بنتے ہی ورن کو کانگریس میں شامل کر کے انہیں پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا جا سکتا ہے۔
ورن گاندھی سلطان پورسے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔لیکن معاملہ چونکہ گاندھی خاندان کا ہے اس لیے کوئی کانگریسی اس معاملہ میں کھل کر بات نہیں کرنا چاہتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is varun gandhi quitting bjp to join congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply