مودی اور ان کا دفتر مخالفین کی آواز دبانے کی کوشش میں مصروف ہے: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بدلے کے جذبے سے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا استعمال کر رہے ہیں۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ ر رندیپ سنگھ سرجےوالا نے لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندوپادھیائے کو روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں گرفتار کرنے کے واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی اور ان کا دفتر مخالفین کی آواز دبانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
مسٹر بندوپادھیائے اور ترنمول کانگریس کے ایک اور رہنما کی پانچ دن پہلے کی گئی گرفتاری کو انہوں نے بدلے کے جذبے سے کی گئی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سے مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ساتھ پریس کانفرنس کی ہے، وزیر اعظم اور ان کا دفتر ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی میں مصروف ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے مسٹر بندوپادھیائے سے گھوٹالے کے معاملے میں دوسرے مرحلے میں آج چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔اس سے پہلے پارٹی کے ایک اور رہنما تاپس پال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is tmc mps arrest a reaction against opposition unity in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply