داعش کا مشتبہ انتہاپسند محمد موسیٰ مدر ٹریسا ہاؤس پر دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنا رہا تھا:این آئی اے

نئی دہلی:نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے ذرائع کے مطابق داعش کا مشتبہ دہشت گردمحمد موسیٰ نے،جسے اسی سال 4جولائی کو گرفتار کیا تھا‘نے کلکتہ میں مشنری آف چیریٹی کے ہیڈ کوارٹر مدر ٹریسا پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ این آئی اے کے مطابق موسیٰ ا کابرطانوی، امریکی اور روس کے شہریوں کوجو اکثر مشنری آف چیریٹی میں آتے تھے، نشانہ بنانے کا مقصدتھا۔
اس کے شام اور عراق ولیبیا میں سرگرم داعش سے تعلقات تھے۔او ر فون ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے کئی مرتبہ عراق اور شام میں فون پر بات کی تھی۔ 25سالہ موسی ٰ سے اسی مہینے امریکی جانچ ایجنسی ایف بی آئی کی ٹیم نے پوچھ تاچھ کی ہے اور اس سے بنگلہ دیشی جانچ ٹیم بھی پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔
موسیٰ پر الزام ہے کہ اسے کلکتہ اور بنگال میں داعش کیلئے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔اس کے انڈین مجاہدین اور بنگلہ دیشی ممنوعہ تنظیم جماعت المجاہدین سے بھی تعلقات تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is suspect planned to attack mother house in kolkata kill foreigners in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply