پٹیالہ ہاؤس عدالت سے رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ضمانت، لالو یادو کے پیشی وارنٹ جاری

نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جمعہ کے روز آئی آ رسی ٹی سی ہوٹل کے لیے اراضی گھپلے میں تمام ملزموں بشمول بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ و بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد تیجسوی یادو کو ضمانت دے دی۔

تمام ملزمین کو فی کس ایک لاکھ روپے کا ذاتی مچلکہ داخل کرنے کہا گیا تھا۔راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور رابڑی دیوی کے شوہر لالو پرساد یادو جو خود بھی اس کیس میں شریک ملزم ہیں رانچی کی جیل میں ہونے کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے۔جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر جو16اکتوبر کو ہوگی لالو کو عدالت میں حاضر کرنے کا وارنٹ جاری کر دیا۔

قبل ازیں یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ رابڑی دیوی اور شریک ملزمہ سرلا گپتا کو تو خاتون ہونے کا فائدہ مل سکتا ہے اور ان دونوں کو ہی ضمانت مل سکتی ہے لیکن کسی کیس میں پہلی بار ملزم کے طور پر عدالت میں پیش ہونے والے تیجسوی یادو کو ضمانت ملے گی یا نہیں یہ وکیلوں کی جرح اور جج کی صوابدید پر منحصر ہے۔

مگر تیجسوی یادو بھی چونکہ سی بی آئی کے ہر بلاوے پر حاضر ہوئے اس لیے ایجنسی کے پاس اس کی کوئی گنجائش نہیںتھی کہ وہ مزید تحقیقات یا تفتیش میں تعاون نہ کرنے کے نام پر ان کی تحویل چاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irctc scam patiala house court grants bail to rabri tejashwi yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply