دہلی ہائی کورٹ نے لالو یادو، رابڑی اور تیجسوی کی ضمانت منظور کر لی

نئی دہلی:دہلی کی ایک عدالت نے ر اشٹریہ جنتا دل و سابق مرکزی وزیر لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور ان کے بیٹے و بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور دیگر کو انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) گھپلہ کے حوالے سے مرکزی تحقیقاتی بیورو( سی بی آئی) کے درج کردہ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

خصوصی جج ارون بھاردواج نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ اس گھپلے سے ہی وابستہ ایک منی لانڈرنگ کیس میں بھی رابڑی یادو ،تیجسوی یادو اور دیگر کو 19نومبر تک عبوری ضمانت دے دی۔

عدالت نے رابڑی اور تیجسوی کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکہ اور اتنی ہی رقم کے ضامن پر ضمانت منظور کی ۔قبل ازیں عدالت نے لالو پرساد یادو کے خاندان اور کیس کے دیگر ملزمان کو ہدایت کی تھی کہ وہ عدالت میں حاضر ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irctc scam bail granted to lalus wife rabri devi son tejashwi yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply