ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ہندسے تعلقات مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا

نئی دہلی: ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے، جو دوشنبہ کو ایک روزہ دورہ ہند پر آئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو استحکام بخشنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ظریف نے کہا کہ ماضی سے ہی ہندوستان اور ایران کے درمیان بہت اچھے تعلقات رہے ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ یہ آئندہ بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورہ ہند کا مقصد ہندوستانی حکام سے ملاقاتیں کرنا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کرناہے۔دورہ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ اپنی ہندستانی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کریں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ہند ایران کے ساتھ2015کے جوہر ی معاہدے سے امریکہ کے صدر ڈونالڈ رمپ کے باہر ہوجانے کے بعد کیاگیا ہے جس کی وجہ سے سفارتی حلقوں میں اسے کافی اہمیت دی جارہی ہے۔واضح ہو کہ 10مئی کو وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ ایران کے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ہندوستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iranian foreign minister stresses on strengthening relations with india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply