چاہ بہارپر ہندوستان جلد کام شروع کرے: ایران

نئی دہلی: ایران نے ہندوستان سے درخواست کی ہے کہ وہ چاہ بہار بندرگاہ پروجیکٹ پر نوکر شاہی کے حوالے سے تمام رکاوٹوں کو فورا ًدور کرکے اس پروجیکٹ پر کام شروع کرے ورنہ یہ اتنا بڑا موقع ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ہندوستان میں ایران کے سفیر غلام رضاانصاری نے یہاں یو این آئی سے بات کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کی رفتار کو لے کر بے صبری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آ نے والے چند ماہ کے اندر ہم چاہ بہار کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرنے والے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان اس پروجیکٹ میں تعاون کی رفتار بڑھائے۔“
ایرانی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ ایران کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کی وجہ سے اس پر پابندی لگانے پر غور کررہا ہے جس سے اس پروجیکٹ میں ہندوستان کا رول متاثر ہوسکتا ہے۔ اس پر وزارت خارجہ نے پروجیکٹ پر عمل آوری میں دانستہ تاخیر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ چاہ بہار کے معاملہ میں ہندوستان کے ارادے پر شک نہیں کیا جاسکتاہے۔ اگر اس معاملہ میں تاخیر ہورہی ہے تو اس کی وجہ عام انتظامی مسئلے ہوسکتے ہیں جنہیں سلجھانے کے لئے کافی کام کرنا ہے لیکن ہندوستان کا ارادہ مضبوط ہے، اس پر شبہ نہیں کیا جاسکتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran urges india to be quick on chabahar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply