ایران نے 15ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئیٹر کے توسط سے اطلاع دی ہے کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے نہایت مسرت ہو رہی ہے کہ ایران نے تمل ناڈو کے 15ماہی گریوں کو جنہیں اس نے گذشتہ سال 22اکتوبر کو گرفتار کیا تھا، رہا کر دیا۔ان سب کو ان کی بحرین کی کشتیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ان کی اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بحرین سے شارجہ جا رہے تھے۔
فی الحال ایران کے قبضہ میں 22ہندوستانی ماہی گیر ہیں جنہیں اگست2016اور جنوری2017کی درمیانی مدت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ہند ایران تعلقات میں یہ ایک مثبت اور حوصلہ افزا علامت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran releases 15 indian fishermen in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply