ایرانی وزیر خارجہ کا نئی دہلی میں سشما سوراج سے تبادلہ خیال

نئی دہلی: آبزرور ریسرچ سینٹر کی میزبانی میں وزارت خارجہ کے اشتراک سے کثیر جہتی رائے سینا مذاکرات میں شرکت کے لیے ہند آنے والے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز رائے سینا ڈائیلاگ میںفرصت کے لمحات میں اپنی ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے تبادلہ خیال کیا۔ ظریف دوران قیام اسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل اور آسٹریلیائی ہم منصب میریز پین سے بھی ملاقات کریںگے۔ رائے سینا مذاکرات میں شرکت کے لیے تین روزہ دورہ ہند پر آنے والے جواد ظریف کی قیادت میںایران کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آیا ہے۔واضح ہوکہ منگل کے روز ظریف نے ایک بزنس فورم سے بھی خطاب کیا جس میں ایران و ہندوستان کی اقتصادی و تجارتی برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ رائے سینا ڈائیلاگ ایک کثیر ملکی کانفرنس ہے جو ہر سال نئی دہلی میں ہوتی ہے۔ 2016میں اپنے آغاز سے ہی یہ جغرافیائی اور اقتصادی نقشہ پر ہندوستان کی سربراہ کانفرنس کے طور پر ابھری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran india fms meet in new delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.